خیرپور کے مختلف علاقوں میں جاری بارش نے تباہی مچادی مزید ایک بچی برساتی تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی

پیر 18 جولائی 2022 23:21

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2022ء) خیرپور کے مختلف علاقوں میں جاری بارش نے تباہی مچادی مزید ایک بچی برساتی تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔بلدئہ انتظامیہ شہری مسائل حل کرنے کے بجائے جعلی بل بنانے میں مصروف۔شہر کے اہم راستے سڑکیں جھیل کا منظر پیش کرنے لگی ہیں،شہری مشکلات کا شکار ہیں شہریوں کا ٹریفک نظام بند ہونے کی۔

وجہ سے مدورفت منقطع ہوگئی ہے۔پیپلزپارٹی کی سئنیر رہنما رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی کے شہریوں کو درپیش مسائل سے نجات کے احکامات ہوا میں اڑادیئئے تھے۔

(جاری ہے)

شہر بھر میں گندگی کے۔انبار بھی لگنے سے اٹھنے والے تعفن نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔شہریوں نے ارباب اختیار سے شہر کی حالت بہتر بنانے۔کا۔مطالبہ کیا ہے جب کہ سول ہسپتال میں بھی گزشتہ تین روز قبل ہونے والی بارش کے پانی کی نکاس نہ ہونے کی وجہ سے عارضہ قلب کی ایمرجنسی۔

او پی ڈی۔ریجنل بلڈ لیبارٹری۔ہیپاٹائٹس یونٹ او پی ڈی جانے والے راستے میں ایک فٹ تک کھڑا پانی انتظامیہ کا منہ چڑھاتے ہوئے علاج کے لیے پیدل نیوالے مریض بغیر علاج ہی تڑپتے واپس جانے پر مجبور ہیں۔ادہررانی پور مظہرمسلم مڈل اسکول کے قریب ایک بچی گھر کے پاس برساتی تلاب میں ڈوب گئی تھی۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں