ریلوے اسٹیشن خیرپور پر بکنگ کلرک زین مسافروں سے زائد ٹکٹوں پر زائد پیسے لینے لگا مسافر پریشان

منگل 19 جولائی 2022 23:35

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2022ء) ریلوے اسٹیشن خیرپور پر بکنگ کلرک زین مسافروں سے زائد ٹکٹوں پر زائد پیسے لینے لگا مسافر پریشان اس سلسلے میں مسافر پرویز قریشی نے بتایا کہ انہوں نے 64 عمر ریلف ٹکٹ کی خیرپور سے کراچی کے لئے 22 جولائی میں برتھ بک کرائی جس کے پیسے 450 روپے بنتے ہیں مگر بکنگ کلرک زین نے 550 دوپے وصول کئے ہیں جبکہ دیگر مسافروں نے بھی شکایت کی ہے کہ 50 روپے ٹکٹ پر معمول بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

ٹکٹ گھر عین گاڑی آنے کے وقت کھولا جاتا ہے اور جلدی جلدی میں زائد پیسے وصول کرلئے جاتے ہیں لہٰذا اس کے خلاف تحقیقات کرائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں