خیرپور کے علاقہ لقمان میں قدیمی پوسٹ آفس ختم کرنے کے خلاف علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے

ہفتہ 23 جولائی 2022 00:08

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2022ء)خیرپور کے علاقہ لقمان میں قدیمی پوسٹ آفس ختم کرنے کے خلاف علاقہ مکین سیاسی سماجی شخصیت سید اکبر عباس زیدی کی قیادت میں سڑکوں پر نکل ٓئے۔مظاہرین ڈاکخانہ بحال کرو کے نعرے لگا رہے تھے۔مظاہرین نے کہا کہ گزشتہ نصف صدی سے لقمان میں قائم ڈاکخانہ کو اچانک بند کرنے سے علاقہ مکینوں کو اپنے عڑیڑ و اقارب کو خط وکتابت۔

(جاری ہے)

دفتری مراسلہ۔یوٹیلٹی بلز سمیت پارسل کی ترسیل کی سہولیات میسر تھی جو پوسٹ فیس بند ہونے سے سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے انہوں نے مذید کہاکہ محکمہ ڈاک کی کارکردگی دیگر کورئیر سروس سے بہتر ہے ایسے میں شہریوں سے ڈاکخانہ کی سہولت کیوں چھینی جارہی ہے۔انہوں نے وزیر اعظم۔وڑیر مواصلات و پوسٹل سروسڑ اوراحکام بالا سے لقمان میں پوسٹ فیس بحال کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں