خیرپور میں جاری مون سون کی بارشوں سے صفائی ستھرائی اور نکاسی ب کے مسائل سنگین صورتحال اختیار کرگئے

اتوار 24 جولائی 2022 16:50

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2022ء) خیرپور میں جاری مون سون کی بارشوں سے صفائی ستھرائی اور نکاسی ب کے مسائل سنگین صورتحال اختیار کرگئے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر۔بلدیہ اور پبلک ہیلتھ کا عملہ نالوں کی صفائی میں ناکام، گٹر لائنوں سے سیوریج کا پانی گھروں میں داخل، صفائی اور سیوریج کے مسائل سنگین صورتحال اختیار کرگئے،بلدیہ کا سفید پوش کا عملہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصولی میں مصروف، محکمہ بلدیات سندھ،ڈپٹی کمشنر وانتظامیہ کے افسران و عملہ غائب ہوگیا۔

شہریوں کی شکایات کے ازالے مسائل کی نشاند ہی اور حل کے لئے آئینی و قانونی راستہ اختیار کرنیکا اعلان۔

(جاری ہے)

خیرپور کے شہریوں کا کہنا تھاکہ ان کے علاقوں میں گلیاں، شاہراہیں اور محلے گند گی کے ڈھیر بن گئے، گٹر لائنوں سے سیوریج کا پانی گھروں اور سڑکوں کی تباہی کا باعث بن رہا ہے، یونین کونسلر بلدیہ سمیت کوئی سرکاری ادارہ عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں ہے، عوامی املاک کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے، ڈپٹی کمشنراور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خیرپورنے بھی آنکھیں بند کررکھی ہیں، علاقہ عوام سرکاری اداروں اور منتخب نمائندوں سے مایوس ہوگئے ہیں،عوام کی جانب سے کی جانے والی شکایات کا سے متعلق میڈیا کو بتایاکہ گزشتہ بارشوں کے بعد سے صفائی ستھرائی اور سیوریج کے مسائل سنگین صورتحال اختیار کرگئے ہیں،جگہ جگہ گٹر کا پانی اور گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، لیکن کوئی سرکاری ادارہ اپنی آئینی و قانونی ذمہ داری نبھانے کو تیار نہیں ہے، جب کہ ماہر قانون دان مجاہد حسین راج پوت کا کہناتھاکہ تمام سرکاری اداروں کی یہ آئینی و قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل کو فوری حل کرے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ خیرپور کو نااہل اور مبینہ کرپٹ سرکاری افسران و ملا زمین کے حوالے کردیا گیا ہے، انہوں نے کہ ہر ایک شہری عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی تاکہ سرکاری افسر یا ملازم عوامی حقوق غضب کرنے نہ کرسکے، انہوں نے کہا جلد عوامی مسا ئل سے متعلق ڈپٹی کمشنر و احکام بالا کو بلدیاتی مسائل کے متعلق تحریری شکایات ارسال کی جائیں گی،اگر انہوں نے شہری شکایات کو نظرانداز کیا تو ان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آئینی وقانونی راستہ اختیار کریں گے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں