سول ہسپتال خیرپور غریب مریضوں کے لئے وبال جان بن گیا

ادویات بھی بااثر سیاسی افراد کے کہنے پر دی جانے لگیں۔ غریب آج بھی میڈیکل اسٹور سے ادویات خریدنے پر مجبور

اتوار 24 جولائی 2022 20:35

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2022ء) سول ہسپتال خیرپور غریب مریضوں کے لئے وبال جان بن گیا۔ ادویات بھی بااثر سیاسی افراد کے کہنے پر دی جانے لگیں۔ غریب آج بھی میڈیکل اسٹور سے ادویات خریدنے پر مجبور ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں مریضوں نے بتایا کہ سول ہسپتال خیرپور مذبحہ خانہ بن گیا ہے ڈاکٹر زیادہ تر اپنے پرائیویٹ کلینکوں پر توجہ دے رہے ہیں ہسپتالوں میں انے والی ادویات کا کچھ پتہ نہیں کہاں جارہی ہیں مریضوں نے بتایا کہ سیاسی افراد کے کہنے پر مستحقین کو ادویات نہیں مل رہی ہیں جبکہ ہسپتال میں جان بچانے والی ادویات کا کوء ریکارڈ نہیں ہے اج بھی غریب مریض میڈیکل اسٹور سے ادویات خریدنے پر مجبور ہیں ورثا نے کہا کہ رات کے وقت بھی ایمرجنسی میں ڈاکٹر موجود نہیں ہوتے اگر کوئی مل جائے تو وہ گپ شب میں مصروف رھتا ہے ورثا نے سیکرٹری ہیلتھ سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں