ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام کے مشترکہ تعاون سے کھلی کچہری کا انعقاد

جمعہ 27 جنوری 2023 17:54

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2023ء) ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام کے مشترکہ تعاون سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت یونین کونسل سطح پر دیہاتی علاقوں میں عام افراد ، اقلیت، خواجا سرا، خواتین، نوجوان نسل سمیت معاشرتی طور پرسرکاری سطح کی سہولیات ، پینے کے صاف پانی، ڈرنیج، صفائی ستھرائی، تعلیم، صحت، غیر نصابی سرگرمیوں کی میسری کے حوالے سے اوپن فورم کھلی کچہری ڈسٹرکٹ کونسل ہال خیرپور میں منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ظفر پھلپوٹو نے کی ۔

فورم میں ڈی ایچ او ڈاکٹررحمت اللہ سولنگی، سوشل ویلفیئر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ذوالفقار گلال، سی ایس ایس پی کے کوآرڈینیٹر سمیع اللہ مہر، فیاض سوہو، تعلیم کے لالا رفیق پٹھان، پی پی ایچ آئی ، محکمہ اطلاعات سمیت دیگر محکموں کے افسران اور یونین کونسل ابھڑی اور یونین کونسل وڈا ماچھیوں کے 40 سے زائد سماجی نمائندوں ، ورکرز نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈائریکٹر ظفر پھلپوٹو نے کہا کہ یونین کونسل سطح پر لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے توسط سے عام افراد کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور جو مسائل اعلیٰ سطح کے ہیں ان کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر خیرپور سے ملاقات کرکے حل کرانے کے اقدامات کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ مذکورہ مسائل کے حل اور عوام کے حقوق کی دستیابی کے لیے یو سی کے نوجوانوںسمیت سماجی کارکنان کو آگے آنا ہوگا ۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر رحمت اللہ سولنگی نے کہا کہ اوپن فورم میں کی گئی سفارشات، تجاویز اور شکایات کے ازالے کے لیے ہر دو یونین کونسل میں صحت کے افسران کو مقرر کرکے رپورٹ کی روشنی میں مسائل کو حل کیا جائے گا جبکہ صحت مراکز کو فعال بنانے کے لیے ڈاکٹرز کی تعیناتی اور مزید اقدامات کے لیے وہ خود دورہ کریں گے ۔ اوپن فورم میں 40 سے زائد سماجی خواتین اور مرد ورکروں نے یوسی ابھڑی، وڈا ماچھیوں میں صحت سنیٹر کو فعال بنانے، پبلک پارک، ووکیشنل سینٹر، صفائی ستھرائی،ڈرنیج، بربرتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ ، بہتر روزگار کی فراہمی کے لیے دیگر بنیادی سہولیات ، غیر نصابی سرگرمیوں ، نوجوانوں کو بہتر ماحول مہیا کرنے ، بند اسکولوں کو کھولنے سمیت دیگر اقدامات پر تجاویز، سفارشات اور شکایات کی گئی۔

جبکہ اوپن فورم کے موقع پر چارٹر آف ڈیمانڈ بھی پیش کیا گیا۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں