خیرپور میں دل دہلا دینے والا واقعہ: آوارہ کتوں نے 3 ماہ کی بچی کو نوچ کرمار ڈالا

جمعہ 10 فروری 2023 20:04

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2023ء) سندھ کے شہر خیرپور میں آوارہ کتوں نے گلی میں جاتی دو کمسن بہنوں پر حملہ کردیا جس میں تین ماہ کی بچی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 8 سالہ نور جہاں اپنی تین ماہ کی بہن کو گود میں لے کر راستے سے جارہی تھی کہ کتوں نے حملہ کردیا، نور جہاں نے خود کے ساتھ ،ساتھ تین ماہ کی بہن کو بچانے کی کوشش کی مگر ناکام رہی اور کتوں نے کمسن معصوم بچی کو کاٹ کھایا۔بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے گمس ہسپتال گمبٹ منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں