خیرپور کوٹ ڈیجی کے قریب تیز رفتار وین کھائی میں جا گری ، 15 مسافر شدید زخمی

جمعرات 2 مارچ 2023 22:34

ٖسکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مارچ2023ء) خیرپور کوٹ ڈیجی کے قریب تیز رفتار مسافر وین کو حادثہ ، کھائی میں جا گری ، 15سے زائد مسافر شدید زخمی ، اسپتال منتقل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیرپور ، کوٹ ڈیجی مہران ہائی وے حسین آباد کے مقام پر تیز رفتار مسافر وین کھائی میں جا گری، مسافر وین ٹھری میرواہ سے سکھر کی طرف جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا،ریسکیو زرائع کے مطابق مسافر وین میں سوار 15 سے زائد خواتین مرد اور بچے زخمی ہوئے ہیں اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاموں میں مصروف ہو گئی تھی زخمیوں کو فوری علاج کیلئے مقامی اسپتال روانہ کیا گیا ، اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں 8 افراد کی حالت تشویش ناک ہے ، حادثے کے بعد کوٹ ڈیجی تحصیل اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہی

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں