خیرپور میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 7 زخمی،مرنے والوں میں 2 بھائی بھی شامل

جمعہ 3 مارچ 2023 21:30

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2023ء) خیرپورمیں 2 گروپوں میں جھگڑے سے 4 افراد جان سے گئے، گولیاں لگنے سے 7 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق خیرپور میں گاڑھی موری کے قریب پیر مگیو کے علاقے میں دو گروپوں میں جھگڑا زمین پر قبضے کے تنازع پر ہوا، جس کے بعد تصادم مسلح صورت اختیار کرگیا۔پولیس کے مطابق دونوں اطراف سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 بھائیوں سمیت 4 افراد مارے گئے جبکہ 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔پولیس حکام نے بتایاکہ دونوں گروپوں میں فائرنگ کی وجہ سے علاقہ کئی گھنٹے نو گو ایریا بنا رہا تاہم پولیس کی بھاری نفری کے پہنچنے پر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں