سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے پانچ معزز ججز کی خیرپور سیشن کورٹ آمد، شاندار استقبال

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خیرپور کی جانب سے ہائی کورٹ کے ججز کے اعزاز میں استقبالیہ، جوڈیشل آفیسرز کی جانب سے ظہرانہ

جمعہ 10 فروری 2017 20:32

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2017ء) سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے معزز ججز مسٹر جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس صادق حسین بھٹی، جسٹس محمود علی خان، جسٹس محمد کریم خان آغا اور جسٹس محمد ہمایوں خان کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ خیرپور میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے استقبالیہ دیاگیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے معزز ججز کو سیشن کورٹ خیرپور آمد پر پولیس کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خیرپور مسٹر جسٹس غلام شاہ، دیگر معزز ججز اور وکلاء نے مہمان ججز کا استقبال کیا۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ میں بار عہدیداران اور سینئر وکلاء نے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے معزز ججز کو اجرک اور دیگر ثقافتی تحائف پیش کئے۔

(جاری ہے)

بعد میں سندھ ہائی کورٹ بینچ سکھر کے معزز ججز مسٹر جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس صادق حسین بھٹی، جسٹس محمود علی خان، جسٹس محمد کریم خان آغا اور جسٹس محمد ہمایوں خان کے اعزاز میں جدیشل آفیسرز کی جانب سے ظہرانہ دیا گیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خیرپور جسٹس سید غلام شاہ نے معزز ججز کو اعزازی شیلڈز پیش کیں، جبکہ دیگر معزز ججز نے اجرک اور ٹوپی کے تحائف پیش کیئے۔ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ کے معزز ججز نے سیشن کورٹ خیرپور کے احاطے میں یادگار پودے بھی لگائے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں