خانیوال اور میاں چنوں کی سبزی منڈیوں میں ’’کسان پلیٹ فارمز ‘‘قائم

منگل 19 نومبر 2019 17:09

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے خانیوال اور میاں چنوں کی سبزی منڈیوں میں ’’کسان پلیٹ فارمز ‘‘قائم کر دئے گئے اِن کسان پلیٹ فارمز پر سبزیوں اور پھلوں کے کاشتکار براہ راست اِن منڈیوں میں بغیر کمیشن آڑھت اور مارکیٹ کمیٹی فیس اپنی سبزیاں اور پھل گاہکوںکو براہ راست فروخت کر سکیں گے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر سبزی منڈی خانیوال میں سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر اشفا ق احمد چوہدری نے علی الصبح منڈی کا اچانک دورہ کیا اور انہوں نے اپنی نگرانی میںبولی کرائی اس موقع پر ای اے ڈی اے آصف رضا بھی انکے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی حکام کو مصنوعی بولی دینے والوں کو خلاف سخت کارروائی کے احکا مات دیتے ہوئے کہا کہ جعلی بولی دینے والے بعض نہ آئے تو انکو پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا جائے گا انہو ں نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹیز حکام ضلع بھر کی سبزی اور فروٹ منڈیوں میں مانیٹرنگ کا نظام مزید موئثر بنائیں ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر مزید کہا کہ’’کسان پلیٹ فارمز ‘‘کے قیام کا مقصد عوام کو براہ راست ریلیف فراہم کرنا ہے میں خود اشیاء کے نرخوں کی نگرانی کر رہا ہوں خانیوال میا نچنوں کے بعد دیگر تحصیلوں میں بھی کسان پلیٹ فارمز قائم کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں