ٹڈی دل کی موجودگی پر ضلعی انتظامیہ کو بروقت اطلاع دیں،ڈی سی خانیوال

ہفتہ 23 مئی 2020 19:51

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) تحصیل کبیروالا کے کچھ مواضعات میں ٹڈی دل کی دوبارہ موجودگی کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کے احکامات کی روشنی میں محکمہ زراعت و دیگر محکموں کی موٹرسائیکل سوارودیگر ٹیمیں فیلڈ میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کاشتکاروں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ موجودہ حالات میں گھبرانے کی بالکل ضرورت نہیں محکمہ زراعت اور محکمہ مال کی ٹیمیں تمام علاقوں میں پہنچ چکی ہیں جہاں پر ٹڈی دل بیٹھے گی وہاں پر سپرے کیا جائے گا اس سلسلہ میں زمیندار بھائی ٹڈی دل کے حملہ کی صورت میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے دیے گئے نمبروں پر فوری اطلاع دیں تاکہ ٹڈی دل کا بروقت تدارک کیا جاسکے۔

مزید برآں محکمہ زراعت کے ماہرین کے مطابق ٹڈی دل جہاں بیٹھے وہاں پر اپنے طور پر بھی مشینری سے لیمبڈا سائی ہیلو تھرین تین ملی لیٹر ( فی لیٹر) پانی میں ملا کر ٹڈی دل پر سپرے کریں۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں