دوران تعطیلات اساتذہ کی ٹریننگ کے خلاف پنجاب ٹیچر زیونین کا احتجاج کا اعلان

ہفتہ 15 دسمبر 2018 16:50

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) تعطیلات کے دوران اساتذہ کی ٹریننگ ظلم و نا اصافی ہے جس کے خلاف پنجاب ٹیچر ز یونین 18دسمبر کو 2بجے دن گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول خانیوا ل سے احتجاجی ریلی کا آغاز کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پنجاب ٹیچر زیونین ضلع خانیوال کے صدر عبدالطارق نیازی چیئرمین خانیوال اساتذہ محاذ قاضی مقبول احمد پنجاب ایجوکیٹر ز ایوسی ایشن ضلع خانیوال کے صدر نثاراحمد چوہدری SESٹیچر ز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر غلام یاسین قادری ملک محمد انوار اسلم ، ڈاکٹر عبدالغفور ساجد، محمد سعید نیازی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا اساتذہ تنظیموں کے عہدیدارا ن نے کہا کہ ہمیں کسی بھی قسم کی ٹریننگ سے کوئی انکار نہیں ہے ٹریننگ کوالٹی آف ایجوکیشن کو بڑھانے کے لیے انتہائی ضروری لیکن اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ موسم سرما کی محدود تعطیلات جن میں اساتذہ نے اپنے بیٹے بیٹیوں کی شادیاں طے کی ہوتیں ہیں اس دوران ٹریننگ بلاجواز اور زیادتی کے مترادف ہے لہذا صدر مرکزیہ چوہدری محمد سرفراز کی کال پر 18دسمبر کو پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے جبکہ 20دسمبر اسمبلی حال پنجاب لاہور کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کی جائے گا ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں