مویشی چوراور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث شدا گینگ کے چار اشتہاریوں سمیت 8ملزمان گرفتا ر،ملزمان سے 48لاکھ سے زائدمالیت کے مویشی ‘زیورات ‘ڈالہ‘پک اپ او ردیگر قیمتی سامان برآمد

اتوار 23 ستمبر 2018 19:50

خانیوال۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) بین الاضلاعی بدنام زمانہ او رسفاک مویشی چوراور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث شدا گینگ کے چار اشتہاریوں سمیت 8ملزمان کو گرفتا رکرلیا گیا ‘ملزمان خانیوال‘وہاڑی او ربورے والا میں مویشی چوری او رنقب زنی کی وارداتوں میںملوث تھے ‘ملزمان سے 48لاکھ 60ہزار روپے سے زائدمالیت کے مویشی ‘زیورات ‘ڈالہ‘پک اپ او ردیگر پارچات کا سامان برآمد کرلیا گیا ۔

ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونیوالا ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرکے مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل مختار نے گذشتہ روز صحافیوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ شدا گینگ کے ملزمان جو کہ بین الاضلاعی مویشی چور ہیں اور نقب زنی کے ذریعے لوگوں کو ان کے قیمتی سامان سے محروم کررہے تھے اس گینگ کے ارکان خانیوال میں بھی کریمنل سرگرمیوں میں ملوث تھے جس پر انہوں نے شد اگینگ کی کریمنل سرگرمیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی او ربہترین حکمت عملی اختیا رکرتے ہوئے ضروری گائیڈ لائن دیں او رروزانہ کی بنیاد پر خود مانیٹرنگ کی ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے بتایا کہ قابل او رمحنتی پولیس افسران و ملازمین پر مشتمل سپیشل ٹیم نے اپنے انفارمیشن ذرائع کو بروئے کارلاتے ہوئے شد ا گینگ کا پتہ چلایا اور اس گینگ کے چار اشتہاریوں سمیت 8ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں اشتہاری محمد اختر عرف شدا ولد غلام محمد قوم ہراج سکنہ موضع شکرووالا تھانہ سرائے سدھو ‘اشتہاری محمد اشرف عرف اشری ولد غلام محمد قوم ہراج سکنہ موضع شکرووالا سرائے سدھو‘محمد امجد ولد غلا م محمد قوم ہراج سکنہ موضع شکرووالا سرائے سدھو‘اشتہاری نیئرعباس ولد نور محمد قوم گھگ سیال سکنہ چک نمبر42-10Rتھانہ صدر خانیوال‘محمد عمران ولد منظو رحسین قوم بہار سکنہ موضع موہر ی پور ‘محمد آصف ولد منظور حسین قوم سہو سکنہ اڈا ماڑی موضع سہو‘عبدالرحمن عرف ماچھیا عرف ملنگی ولد اللہ دتہ قوم گھگلاسیال سکنہ امیر پور کنکا حال موہری پور او راشتہاری محمد ریاض ولد متلی قو م سہو سکنہ کنڈ سرگانہ شامل ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں انہو ںنے بتایا کہ بین الاضلاعی شدا گینگ کے ملزمان نے تھانہ جہانیاں کے علاقہ چک نمبر106-10Rمیں نقب لگا کر زیور اور گھریلو سامان او رگائے چوری چوری کرنے ‘تھانہ صدر میاں چنوں کے علاقے 42-10R‘موضع کنڈ ملکانی‘135/16L‘موسیٰ ورک اور چک نمبر132-16Lمیں نقب لگاکراسلحہ کے زورپر نقدی ‘سونا‘چاندی او رگھریلو سامان ‘کپڑے چوری کرنے ‘چک نمبر137/16Lمیں بھینی شیر محمد سے گائے او ربھینس چوری کرنے ‘تھانہ عبدالحکیم کے علاقہ موضع ہتاراںسے مویشی ڈالہ میں لوڈ کرکے لیجانے ‘تھانہ کچاکھوہ کے علاقے 29-10R‘چک نمبر2/9-Rبھانہ سے مویشی چوری کرنے ‘تھانہ تلمبہ کے علاقہ موضع لدھی سے مویشی چوری کرنے ‘تھانہ چھب کلاں کے علاقے چک نمبر102-15Lسے مویشی ایک کیری ڈبہ او رڈالہ میں لوڈ کرکے لیجانے ‘تھانہ صدر خانیوال کے علاقہ چک نمبر42-10Rمیں زنا ء میں ملوث ‘11-AHمخدو م پور سے زیورات چوری کرنے ‘دنیاپور روڈ تھانہ ٹھٹھ صادق آباد گھر سے نقدی ‘زیورات او رمویشی چوری کرنے سمیت ضلع وہاڑی او ربورے والا میں متعدد وارداتوں کے ارتکاب کا انکشاف کیا ہے او ران تھانو ںمیں ملزمان کے خلاف مقدمات بھی درج ہیں ۔

ملزمان سے چوری شدہ مویشی 16راس گائی/بھینس‘2عدد گولڈ سیٹ ‘4عدد سیٹ ارٹیفیشل زیورات‘2سیٹ چاندی زیورات‘1پک اپ ‘1ڈالہ اور گھریلو سامان جن کی مالیت 52لاکھ 60ہزار روپے سے زائد بنتی ہے برآمد کرلیے گئے ہیں جبکہ ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونیوالا ناجائز اسلحہ 3پسٹل 30بو رمعہ درجنوں گولیاں بھی برآمد کرکے مقدما ت کا اندراج کرلیا گیا ہے ۔ ملزمان سے مزید انٹروگیشن جاری ہے جس سے مزید برآمدگی کی توقع ہے ۔ ڈی پی او فیصل مختار نے شدا گینگ کی گرفتاری پر مامو ر سپیشل ٹیم کیلئے نقد انعامات اور تعریفی سر ٹیفکیٹ دئیے جانے کے احکاما ت جاری کیے ہیں ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں