پولیو سے پاکستان کوبچانا ہماری اولین ترجیح ہے،ڈاکٹر محمد آصف

اتوار 9 دسمبر 2018 17:20

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) پولیو سے پاکستان کوبچانا ہماری اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر محمد آصف نے گورنمنٹ ہائی سکول تلمبہ میںآگاہی پولیو سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے طلباء کو بتایا کہ پولیو سے بچائو صرف پولیوویکسین ہی کی بدولت ممکن ہے جو کہ بچوں میں قوت مدافعت پیدا کر کے انہیں پولیو سے محفوظ رکھتی ہے۔یہ ویکسین مکمل طور پر بچوں کے لیے محفوظ ہے اس میں کسی بھی قسم کے مضر صحت عناصر موجود نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

ایریا انچارج یو سی 75 پولیو مہم عبدالخالق نے کہا کہ آی ڈی پیز، خانہ بدوش اور فصلوں کی کٹائی کرنے والوں میں پولیو وائرس کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے اور ہم ان پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول تلمبہ عبدالرحمن نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنے گھروالوںکو پولیو مہم کی اہمیت کے بارے میں بتائیںاور انہیں تلقین کریں کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔ای ایس ای وحید احمد نے کہا کہ اس وقت دنیا میں صرف تین ممالک پاکستان، افغانستان اور نائجیریا ہیں جن سے پولیو ختم نہیں کیا جا سکا، ہمیں چاہیے کہ بطور ایک ذمہ دار شہری ہر فورم پر پولیو سے آگاہی کا فریضہ سر انجام دیں تاکہ ہمارا پیارا ملک پاکستان پولیو جیسے لاعلاج مرض سے پاک ہو سکے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں