شہداء آرمی پبلک سکول کی قربانیوں کو قوم کبھی نہیں بھول سکے گی، طاہرہ رفیق

بدھ 19 دسمبر 2018 15:50

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی یاد میں پاکستان ڈیبیٹنگ سوسائٹی ضلع خانیوال کی جانب سے میاں چنوںزکریا ہال میں انٹر ڈسٹرکٹ مقابلہ حسن نعت و تقاریر کی منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ڈی ای او لٹریسی خانیوال طاہرہ رفیق نے کہا کہ پاکستانی قوم شہداء آرمی پبلک سکول کی قربانیوں کو قوم کبھی نہیں بھول سکے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام ملک کے لیے ایک عظیم مثال قائم کی ہے اس موقع پر طلباء و طالبات نے ان شہداء سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہارتقاریر اور ٹیبلوز کی صورت میں کیا ،گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن کی وائس پرنسپل رقیہ سلطانہ نے کہا کے اس طرح کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلہ جات کا انعقاد بہت احسن قدم ہے، جو طلباء اور طالبات کو آگے بڑھنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتے ہیں اور انہیں مستقبل کے لیڈر بنانے کے لیے راہ ہموار کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں