ایس ایچ اوز کے دفا تر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 19 جنوری 2019 17:30

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) صوبہ بھر کی عوام کے مسا ئل بروقت حل کرنے کے لیے صو بہ بھر کے تھا نوں کے ایس ایچ اوز کے دفا تر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ ۔آ ئی جی پنجاب کے احکاما ت کے مطا بق ہر تھا نے کا ایس ایچ او روزانہ دو گھنٹے اپنے دفتر میں بیٹھ کر عوام کے مسائل سنے گااور انھیں حل کرے گا ، آ ئی جی پنجاب خود مانیٹر نگ کریں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق انسپکٹر جنرل پولیس پنجا ب محمد امجد سلیمی کے دفتر سے جا ری ہونے والے سر کلر نمبر 185299کے مطا بق صوبہ بھر کے ریجنل پولیس آ فیسرز سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو احکاما ت جا ری کیے گئے ہیں کہ صوبہ کے 713 تھا نو ں میں ایس ایچ اوز کے دفا تر میں یکم فروری تک سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے کام کو یقینی بنا یا جا ئے ۔ یکم فروری سے ہر ایس ایچ او موسم سرما میں 3بجے سی5بجے شام جبکہ موسم گرما میں 4بجے سے 6بجے شام تک اپنے دفتر میں بیٹھ کر عوام کے مسائل سنے اور انھیں حل کرے گا ۔آئی جی پنجا ب آئی جی آ فس میں قائم کنٹرول آ فس میں ایس ایچ اوز اور ان کی ڈیو ٹی آورز میں حاضری کی خود مانیٹرنگ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں