عوام کو علاج معالجہ کی سہولتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری

اتوار 20 جنوری 2019 17:50

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب روڈ میپ برائے صحت کے مقررہ اہداف کو حاصل کرنے کے لئے محکمہ صحت خانیوال کے افسران اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں‘ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو علاج معالجہ کی سہولتوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں،علاج معالجہ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

یہ بات ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے محکمہ صحت سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شعیب اقبال سمیت محکمہ صحت کے دیگر افسران نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ہدایت کی کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز ڈیوٹی اوقات کے دوران اپنی حاضریاں یقینی بنائیں مریضوں کے علاج معالجہ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی بارے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی دپٹی کمشنر نے ہسپتالوں میں صفائی کی صورتحال بہتر کرنے کے احکامات دئیے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں