الیکشن کمیشن انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے احکامات جاری کردئیے ہے،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خانیوال

اتوار 20 جنوری 2019 18:40

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خانیوال محمد یونس شمس نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہاکہ الیکشنز ایکٹ 2017کے سیکشن 27کے مطابق ایسے تمام رائے دہندگان جن کا ووٹ شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ کے علاوہ کسی دیگر پتہ پر تھا ان کو 31دسمبر 2018تک سہولت دی گئی تھی کہ وہ اپنے ووٹ کو شناختی کارڈ پر درج کسی بھی پتہ پر منتقل کروا لیں ایسے تمام رائے دہندگان جو اس سہولت کے پیش نظر اپنے ووٹ کو منتقل نہیں کرواسکے ہیں ان کے ووٹ مذکورہ بالا قانون کی روشنی میں غیر موثر ہوگئے ہیں اس صورتحال کے پیش نظر آئین کی شق 2019(A) او رالیکشن ایکٹ 2017کے سیکشن 36میں دئیے گئے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے احکامات جاری کردئیے ہیںتاکہ ووٹ کے بنیادی حق کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے او ررائے دہندگان کے ووٹ کے اندراج کو شناختی کارڈ پر درج ایڈریس کے مطابق منتقل کیا جاسکے ۔

(جاری ہے)

محمد یونس شمس نے مزید کہاکہ انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے اس عمل میں ایسے تمام ووٹ جو کہ شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ کے علاوہ کسی دیگر پتہ پر درج ہیں کی نشاندہی کی جائے گی او ران کو شناختی کارڈ پر درج ایڈریسز پر منتقل کیا جائیگا اس عمل کے دوران رائے دہندگان کو بھی یہ سہولت دی جارہی ہے کہ وہ شناختی کارڈ پر درج کسی بھی پتہ کے مطابق اپنا ووٹ منتقل کرواسکیںجس کے لیے وہ رجسٹریشن افسر ‘ضلعی الیکشن کمشنر یا اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسر کے دفاتر میں 28فروری 2019تک فارم نمبر21جمع کرواسکتے ہیں ۔

واضح رہے کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر ضلع کی متعلقہ تحصیلوں میں اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسر ووٹ کے اندراج کے لیے موجود رہیں گے جہاں سے فارم لے کر دوبارہ جمع بھی کروائے جاسکتے ہیں ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں