خانیوال،شہر او رگردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف گیس صارفین کا احتجاج

اتوار 20 جنوری 2019 18:40

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) شہر او رگردونواح میں گیس کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف گیس صارفین کا احتجاج ‘جی ایم گیس کے خلاف نعرے بازی ‘ایم ڈی گیس سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق خانیوال شہر اور گردونواح بالخصوص کالونی نمبر1-2-3‘مرضی پورہ ‘کوٹ آلہ سنگھ ‘کامران کالونی ‘مدینہ ٹائون ‘حکیم آباد ‘پیپلز کالونی ‘عظیم ٹائون سمیت دیگر علاقوں میں گیس کی بندش کے باعث گیس صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

صارفین کا کہنا ہے کہ کچھ علاقوں میں برائے نام چند گھنٹو ں کے لیے گیس کی سپلائی دی جارہی ہے جوکہ ناکافی ہے اور جس کا پریشر بھی نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں تاحال گیس کی مکمل بندش ہے جس کے باعث ناصرف سکول کالجز کے طلباء وطالبات بلکہ مختلف دفاتر کے ملازمین بھی ناشتہ کیے بغیر اپنی ڈیوٹی پر جانے پر مجبور ہے ۔

(جاری ہے)

متاثرین گیس صارفین نے مبینہ طور پر جی ایم گیس ملتان اظہر حسین کھوکھر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ جی ایم گیس دانستہ طو رپر گیس کی بندش کرکے صارفین کو پریشان کررہے ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق حکومتی احکامات کے ذریعے صارفین کو گیس کی سپلائی بحال کردی گئی ہے مگر جی ایم گیس ملتان نے تاحال گیس کی سپلائی بند کررکھی ہے جس پر گیس صارفین نے ایم ڈی گیس پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ خانیوال شہر او رگردونواح میں گیس کی سپلائی فوری طور پر بحال کی جائے اور دانستہ طور پر گیس کی سپلائی بند کرنیوالوں کے خلاف فوری نوٹس لیتے ہوئے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں