ناقص جمہوریت کا علاج بھی جمہوریت کی مضبوطی سے ہی ممکن ہے، حافظ فیصل افضل

اتوار 20 جنوری 2019 18:40

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) بار بار مداخلت سے سسٹم مضبوط نہیں کیا جاسکتا ہم نے اسلامی طرز حکومت واسلامی اصولوں کو فراموش کرکے اپنی بربادی کا سامان کیا ہے ناقص جمہوریت کا علاج بھی جمہوریت کی مضبوطی سے ہی ممکن ہے۔ اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان اور مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کابنیادی مقصد ملک پاکستان میں اسلامی نظام حکومت اور طرز زندگی کو نافذ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے صدر حافظ فیصل افضل نے جامعہ سعیدیہ سلفیہ خانیوال میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماورائے عدالت قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں کوئی ادارہ کوئی فرد بھی قانون سے بالاترنہیں۔ رئیس المجلس الاسلامہ باکستان اور ناظم تعلیمات مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب ڈاکٹڑ حافظ مسعود عبدالرشیداظہر نے کہا کہ سانحہ ساہیوال کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے دنیا بھر میں کوئی بھی قانون اس طرح کی درندگی کی قطعا اجازت نہیں دیتا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ ساہیوال کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے اور ذمہ دار اہلکاروں کو قرار واقعی سزا دے کر نشان عبرت بنانا چاہیے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں