کشمیر جلد آزاد ہوگا لاکھوں شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا‘جاوید ہاشمی
کشمیریوں نے اپنا خون دے کر اور پاکستانی پرچم سربلند کرکے دنیا کو یہ پیغام دے دیا ہے کشمیر پاکستان کا حصہ ہے
منگل 5 فروری 2019 13:41
(جاری ہے)
اس موقع پر محمد عارف سعید اور چوہدری خلیل احمد گھمن بھی موجود تھے۔مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ قائد اعظم نے کشمیر کو شہہ رگ قرار دیا تھا اور کشمیر کا آج بنیادی مسئلہ حق خود ارادیت ہے جو کہ جواہر لعل نہرو نے خود تسلیم کیا تھا اور وہ ہی یہ مسئلہ اقوام متحدہ میں لے کرگئے تھے ،کشمیر کا مقدمہ بہت مضبوط ہے جبکہ اس کی وکالت کی ذمہ داری ہمارے کاندھوں پر ہے ،مقدمہ کشمیر مضبوط جبکہ بدقسمتی سے وکیل کمزور ہے،جب تک ہم اپنے ملک میں جمہوریت کا پرچم سربلند نہیں کرتے کشمیر کے بارے میں ہماری رائے کو دنیا اہمیت دینے کیلئے تیار نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سری نگر سمیت پورے کشمیر کی شاہراہوں پر خون کی ندیاں بہہ رہی ہیں ،اذیت ناک ٹارچر سیلوں میں کشمیری نوجوانوں کی زندگیاں عذاب بنا دی گئی ہیں ،9لاکھ بھارتی فوج کشمیریوں کی سوچ کو گولیوں کے ذریعے تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہے ،وہاں کے مسلمانوں کی آبادی کو گھٹا کر ہندو قوم پرستوں کو کشمیر میں آباد کرنے کی کوشش جاری ہے لیکن وہ اس میں بری طرح ناکام ہے۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ پاکستان جتنا مضبوط ہوگا اتنا ہی کشمیر جلد آزادی کی منزل پا لے گا ،جب تک پاکستان کے اندر سیاسی و معاشی خلفشار ہوگا مسئلہ کشمیر حل ہونے کے بجائے الجھ جائے گا ،اس میں کوئی شبہ نہیں کہ پاکستانی قوم نے کشمیر کی آزادی کیلئے کوششوں میں کمی نہیں چھوڑی لیکن جب تک ہم متحد نہیں ہوں گے کشمیر کے حق میں اٹھنے والی ہماری ہر آواز کمزور ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر جلد یا بدیر آزاد ہونا ہے لاکھوں شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ،اگر کشمیر کی آزادی کے بارے میں پاکستانی کوششوں میں کمی آئی تو ہم اس کا جواب بین الاقوامی سطح پر دے سکیں گے اور نہ ہی کشمیریوں کی عدالت میں ہم سرخروہونگے۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ سکھوں نی1947ء میں ہندئوں کی جنگیں لڑ کر مسلمانوں پر اعتبار نہیں کیا ،سکھ قیادت نے دو اندیشی سے کام نہیں لیا جس کی وجہ سے پچھلے ستر سالوں میں سکھوں کی محرومیاں مایوسی کا رنگ دھار چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرتار پوربارڈر کھولنا احسن ترین اقدام ہے یہ راہداری کھولنے کا اعلان نوجوت سدھو اور جنرل باجوہ کی جانب سے کیا گیا تھا اگر اس راہداری کو کھولنے کے اعلان کا اختیار وزیر اعظم عمران خان کو دیا جاتا تواس کے دورس نتائج مرتب ہوتے اور موجودہ حکومت کا ایک بہتر امیج ابھر کر سامنے آتا۔متعلقہ عنوان :
خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ اقبال بانو کی 15ویں برسی21اپریل اتوار کو منائی جائے گی
عالمی شہرت یافتہ اداکار و کمپیئر معین اخترکی 13ویں برسی22اپریل کومنائی جائے گی
پاکستان سمیت دنیا بھر میں زمین کے تحفظ کا عالمی دن ’’ ورلڈ ارتھ ڈے ‘ ‘ 22 اپریل کو منایا جائے گا ا
اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں کا بنیادی مرکز صحت کا اچانک دورہ، ڈاکٹر ، ڈسپنسر سمیت 9 ملازمین غیر حاضر
خانیوال، ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل رکشہ پر سوار خاتون جاں بحق
خانیوال پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں سالانہ سپورٹس گالا 2024 کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد
پاک فوج کے ہیرومیجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کا81واں یوم پیدائش28اپریل کو منایا جائے گا
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ اقبال بانو کی 15ویں برسی21اپریل اتوار کو منائی جائے گی
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزارعین کے حقوق کا عالمی دن18اپریل جمعرات کو منایا گیا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ثقافتی ورثہ کے تحفظ کا عالمی دن ’’ ورلڈ ہیریٹیج ڈے ‘‘ 18 اپریل جمعرات کو منایا ..
خانیوال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
لاہور : سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کی جانب سے 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے مقرر
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری