نصرت بھٹو کا 90واں یوم پیدائش پرسوں 23مارچ کو منایا جائے گا

جمعرات 21 مارچ 2019 12:23

نصرت بھٹو کا 90واں یوم پیدائش پرسوں 23مارچ کو منایا جائے گا
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی بیوہ سابق خاتون اوّل بیگم نصرت بھٹو کا 90واں یوم پیدائش پرسوں 23مارچ کو منایا جائے گا اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سالگرہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا کیک کاٹے جائیں گے اور محترمہ بیگم نصرت بھٹو کی مغفرت کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

(جاری ہے)

بیگم نصرت بھٹو 23مارچ1929ء کو برادر اسلامی ملک ایران کے شہر اصفہان میں پیدا ہوئیں انہوں نے 8ستمبر1951ء کو سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو سے شادی کی۔محترمہ نصرت بھٹو طویل علالت کے بعد 23اکتوبر2011ء کو انتقال کر گئیں ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں