ہیلتھ کونسلز کے فنڈز میں کسی قسم کی سستی متعلقہ افسرکی نااہلی شمار ہوگی،ڈپٹی کمشنرخانیوال

ہفتہ 20 اپریل 2019 15:35

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی ہے حکومت پنجاب کی طرف سے دی گئی ہدایات کے مطابق ہیلتھ کونسلز کے فنڈز کا استعمال کرکے ہسپتالوں میں چھوٹے موٹے ضرور ی کام کرائے جائیں اور ہیلتھ کونسل کے فنڈز کے استعمال بارے ڈیٹا باقاعدگی کے ساتھ پورٹل پر اپ ڈیٹ کیا جائے ‘ہیلتھ کونسلز کے فنڈز میں کسی قسم کی سستی متعلقہ افسرکی نااہلی شمار ہوگی ۔

انہوں نے یہ بات ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ کونسلز کے فنڈز کے استعمال کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب اقبال‘ایم ایس ڈاکٹر سمیراسمیت دیگر محکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں مزید ہدایت کی کہ ہیلتھ کونسلز کے فنڈزسے ہسپتالوں کے جو کام کروانے ہیں ان کی لسٹ پہلے سے مرتب کی جائے اس سلسلہ میں خود بھی میں ہسپتالوں کا اچانک دورہ کروں گا او رجاری کاموں کاجائزہ لوں گا ۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب اقبال اور ایم ایس کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال کا اچانک معائنہ کیا ۔ انہو ںنے معائنہ کے دوران جنرل وارڈ ‘ایمرجنسی ‘ایکسرے روم ‘آئی ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا جہاں پر انہوں نے ڈاکٹر وں او رپیرامیڈیکل سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کے علاج معالجہ خدمت خلق کے جذبہ کیساتھ کریں اس میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں