آزمائش کی ہر گھڑی میں مسیحی برادری نے پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا، ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری

ہفتہ 20 اپریل 2019 20:45

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری او رڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد معصوم نے کہا ہے ہم پاکستانی ہیں اور آزمائش کی ہر گھڑی میں مسیحی برادری نے پاکستانی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے پاکستان کے استحکام اور اپنے شہر کے امن کیلئے مثالی کردار ادا کیا ہے مسیحی پاکستانی شہری او رہمارے بھائی ہیں ان کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ایسٹر پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ‘ مسیحی برادری ایک محبت وطن او رذمہ داری شہری ہیں او رامن وامان کے قیام کے لیے انہوں نے ہمیشہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا بھرپور ساتھ دیا ہے ضلعی انتظامیہ اورخانیوال پولیس آپ کیساتھ کھڑی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بھر کے چرچز کے پادریوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اختر منڈھیرا بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایسٹر کے موقع پر چرچز کی سیکورٹی کے لئے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز کواحکامات دیئے ہیں کہ وہ اپنی تحصیلوں میں ڈی ایس پیز کے ہمراہ موقع پر جاکر چرچز کی سیکورٹی کو چیک کریں۔

ڈی پی اومحمد معصوم نے کہا کہ مسیحی برادری کی حفاظت او رخوشیوں کو برقرار رکھنے کے لیے خانیوال پولیس نے سکیورٹی کے بھرپور اقدامات کیے ہیں تاکہ کوئی شرپسند ان کی خوشیوں کو ماند نہ کرسکے ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے مسیحی برادری سے اپیل کی کہ جس طرح مسیحی برادری کا ماضی میں ضلع کے اندر امن وامان کے قیام میں مثالی کردار رہا ہے مسیحی برادری ایسٹر کے موقع پر بھی امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے تعاون کریں ضلعی انتظامیہ اور پولیس ایسٹر کی خوشیوں میں مسیحی برادری کے ساتھ ہے تاہم پھر بھی ضلعی انتظامیہ اور پولیس الرٹ ہے اس سلسلہ میں چرچز کی انتظامیہ بھی مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھے تاکہ شر پسند عناصر اپنے مذموم میں کامیاب نہ ہوسکیں ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں