ڈائیوو کا بہاولپور کا زائد کرایہ وصول کرنے پر مسافروں کا احتجاج

اتوار 21 اپریل 2019 16:20

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) ڈائیوو کا بہاولپور کا زائد کرایہ وصول کرنے پر مسافروں کا احتجاج کرایہ میں فوری کمی کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

خانیوال سے بہولپور کا فاصلہ 100کلومیٹر سے بھی کم ہے مگر ڈائیوو انتظامیہ بہاولپور کا کرایہ 700روپے وصول کررہی ہے جبکہ دیگر کمپنیاں جن میں فیصل مورز،نیازی ایکسپریس اور دیگر اے سی گاڑیاں300کرایہ وصول کررہی ہیں ۔جبکہ نان اے سی گاڑیاں 200روپے کرایہ لے رہی ہیں ۔اسی طرح ڈائیولاہور سے خانیوال براستہ موٹر وے عبدالحکیم خانیوال تک300کلومیٹر کا کرایہ 820 روپے وصول کررہی ہے ڈائیو پر سفر کرنے والے مسافروں نے ڈائیو انتظامیہ سے خانیوال تا بہاولپور ڈائیو کے کرایوں میں فوری کمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں