تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیروالا میں جدید آئی آپریشن تھیٹر اور نومولود بچوں کی نرسری کا آغاز

جمعہ 19 جولائی 2019 15:40

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیروالا میں جدید آئی آپریشن تھیٹر اور نومولود بچوں کی نرسری کا آغاز ہوگیاڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے دونوں منصوبوں کا افتتاح کیا- اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفٰی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ایم ایس ڈاکٹر عمارہ علی محکمہ صحت کے افسران، ملازمین ،صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی - افتتاح کے بعد ڈپٹی کمشنر نے آپریشن تھیٹر اور نرسری کا معائنہ کیا.

(جاری ہے)

اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ آئی آپریشن تھیٹر ضلع خانیوال میں اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن تھیٹر ہے جو جدید مشینری سے آراستہ ہے اور اس میں آنکھوں کے تمام امراض کے علاج اور سرجری کی سہولتیں میسر ہونگی.جبکہ نومولود بچوں کی نرسری کو بھی جدید سہولتوں سے مزین کیا گیا ہی. ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی ان کا مشن ہے جدید مشینری کی فراہمی کا سلسلہ دوسرے شہروں تک بڑھایا جائے گاتاکہ لوگوں کو علاج معالجہ کے لئے دوسرے شہروں کا رخ نہ کرنا پڑی- نعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا.

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں