عوامی مسائل کا ازالہ انکی دہلیز پر کیا جا رہا ہے،ڈپٹی کمشنرخانیوال

جمعہ 19 جولائی 2019 15:40

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح ضلع خانیوال میں بھی عوامی مسائل کا ازالہ انکی دہلیز پر کیا جا رہا ہے، جس کیلئے ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں کھلی کچہری لگا کر لوگوں کے محکمہ صحت ، ریونیو ، بلدیات ، ہائی ویز و دیگر محکمہ جات سے متعلقہ انفرادی و اجتماعی نوعیت کے مسائل اور شکایات نہایت ہمدردی سے سنیں اور انکے حل کیلئے موقع پر احکامات صادر کئے۔

کھلی کچہری میں اے ڈی سی آر عارف ضیاء ، اے ڈی سی جی محمد اختر منڈھیرا، سمیت وفاقی و صوبائی محکموں کے افسران اور شکایت کندگان نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں اسلحہ لائسنس ، بیعہ نامہ ، عطائی ڈاکٹرز ، ہائی ویز کے سرونٹ کوارٹرز سمیت دیگر مسائل اور شکایات پیش کی گئیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عالمی بنک کے تعاون سے خانیوال میں ترقیاتی منصوبہ جات کا آغاز کیا جارہا ہے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں