خانیوال، ڈینگی خطرناک بیماری ضرور ہے ، ان کیلئے جو احتیاط نہیں کرتے، اسسٹنٹ کمشنر

بدھ 18 ستمبر 2019 17:05

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم بھٹی کی زیر صدارت ڈینگی مچھر کے بارے میں اے سی آفس میٹنگ ہوئی،جہاں پر ڈینگی مچھر کے بارے شہریوں میں آگاہی پھیلانے کے بارے غور کیا گیا،بعدازاں محکمہ مال کا دورہ کیا گیا اور تحصیلدار آفس سے جی ٹی روڈ تک ڈینگی کے بارے آگاہی واک کی گئی ،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم کاکہنا تھا کہ ڈینگی ایک خطرناک بیماری ضرور ہے مگر اُنکے کیلئے جو احتیاط نہیں کرتے،اس لئے ہر خاص عام کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا اور اگر کسی کو ڈینگی کی شکایت ہو وہ فوری ہسپتال چیک اپ کروائے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں