خانیوال، ’’منشیات مکائو،معاشرے بچائو‘‘ آگاہی سیمینار کا انعقاد

بدھ 18 ستمبر 2019 17:05

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) پنجاب پولیس،پاکستان کسان اتحاد اور سٹی پریس کلب میاں چنوں کے زیر اہتمام منشیات مکائو،معاشرہ بچائو کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی کے زکریا ہال میں سیمینار منعقد ہوا، سیمینار میں ڈی ایس پی معین اشرف،چاروں تھانوں کے ایس ایچ اوز،پاکستان کسان اتحاد، سٹی پریس کلب، پاکستان مزدور اتحاد کے نمائندوں، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی یوتھ جنوبی پنجاب،صدر خانیوال کسان بورڈ یوسف خان خٹک،مہر افضل سیال سمیت تلمبہ وجھیانوالہ ،جنڈیالی بنگلہ سمیت شہر بھر کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ اس برائی کو ہمیشہ کیلئے ختم کیاجائے اور فرد اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے فوری ایسے ناسوروں کی اطلاع پولیس کو کرے اور امید کرتے ہیں کہ پولیس اب عوام کے ساتھ ملکر اپنافرض پورے کرے گی،منشیات جیسی لعنت نے ہمارے معاشرے کو تباہ کردیا ہے چلتی پھرتی نعش دیکھ کر آنکھیں بھر آتی ہیں،اب ہم سب ملکر اس عزم کے ساتھ نکلیں گے اس برائی کو قیمت پر ختم کیا جائے گا، ڈی ایس پی معین اشرف نے یقین دہانی کروائی کہ وہ ہر ممکن ایسے ملزمان کے خلاف بھرپور کارروائیاں کریں گے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں