خانیوال کے داخلی راستوں کو خوب صورت بنانے کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے، ڈی سی

اتوار 20 اکتوبر 2019 17:05

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر اشفا ق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ ضلع خانیوال کے داخلی راستوں کو خوب صورت بنانے کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے داخلی راستوں پر فائبر سے بنے ہوئے گائے کے ماڈلز لگائے جائیں گے اس کے ساتھ گرین بیلٹ کی بھی تزئین و آرائش کی جائے گی تاکہ یہاں آنیوالے لوگوں کو خوشگوار تبدیلی کا احساس ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات سٹی پارک کے قریب گائے کا ماڈل لگانے کیلئے مجوزہ جگہ کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں