سبزی منڈیوں کے دوروں کا مقصد عوام کو سستی سبزیوں اور پھلوں کی فراہمی یقینی بنانا ہے،ڈپٹی کمشنرخانیوال

بدھ 26 فروری 2020 17:50

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ سبزی و فروٹ منڈیوں کے دوروں کا مقصد عام مارکیٹ میں عوام کو سستی سبزیوں اور پھلوں کی فراہمی یقینی بنانا ہے، سبزیوں منڈیوں میں مانیٹرنگ کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز کے ساتھ دیگر افسران کی بھی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کہی ۔ ڈپٹی کمشنر نے منڈی میں سبزیوں و پھلوں کی بولی کا جائزہ لیا اور پھڑیوں، کسان پلیٹ فارم کے علیحدہ نرخ جاری کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کسان پلیٹ فارم پر صرف کسانوں کو سبزیاں بیچنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بولی کرانے کے لئے دیگر منڈیوں سے بھی نرخ کا موازنہ کیا جائے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں