پاکستان میں چاند گرہن5اور6جون کی درمیانی شب کے دوران لگے گا

بدھ 3 جون 2020 20:35

پاکستان میں چاند گرہن5اور6جون کی درمیانی شب کے دوران لگے گا
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2020ء) پاکستان میں چاند گرہن5اور6جون کی درمیانی شب کے دوران لگے گا۔ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں رواں برس چاند گرہن 5اور6جون کی درمیانی شب کے دوران لگے گا،یہ چاند گرہن شب10بج کر 45منٹ پر شروع ہو گا جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ شدت ساڑھے بارہ بجے تک ہو گی اوریہ چاند گرہن2بج کر4منٹ پر ختم ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق یہ چاند گرہن نیم سایہ والا ہو گااس لیے اس کا زیادہ فرق محسوس نہ کیا جا سکے گا۔واضح رہے کہ پاکستان میں رواں برس جون میں دو گرہن لگیں گے ایک گرہن چاند کو اور دوسرا گرہن سورج کو لگے گا۔5اور 6جون کی درمیانی شب چاند گرہن کا نظارہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کیاجا سکے گا۔سورج گرہن21جون کو ہوگاجو پاکستان کے تقریباً تمام علاقوں میں دیکھا جا سکے گا۔پاکستان میں سورج گرہن صبح9بج کر47منٹ پر شروع ہوگااس کی زیادہ شدت11بج کر24منٹ پر ہو گی یہ سورج گرہن1بجے ختم ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں