ضلع خانیوال کو کرائم فری بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے ، ڈی پی او

جمعرات 4 جون 2020 18:30

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ عام آدمی کو انصاف کی فراہمی اورمظلوموں کی دادرسی کے ساتھ ساتھ ضلع خانیوال کو کرائم فری بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کے لیے تمام تر توانائیاں استعمال کی جارہی ہیں‘میرے آفس کے دروازے شہریوں کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں‘پولیس افسران تھانو ں میں آنے والے سائلین کے مسائل کے حل او رانکی بے لوث خدمت کو اپنا شعاربنائیں اورنیک نیتی‘ایمانداری او رمحنت کو اپنا منشوربناتے ہوئے پورے اعتماد کیساتھ اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں۔

ان خیالات کا اظہا رانہوں نے گذشتہ روز اپنے آفس میں آنیوالے شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کے دوران کیا۔ انہو ں نے کہاکہ خانیوال کے عوام کی بلاتفریق خدمت ان کا فرض ہے‘ عوام کے مسا ئل کے حل اور انصا ف کی فوری فرا ہمی کو یقینی بنا یا جا ئیگا۔

(جاری ہے)

ڈی پی ا ونے کہاکہ ایس ڈی پی اوز‘ایس ایچ اوز اورانچارج چوکیات عوام کیساتھ ایسا رویہ اختیارکریں جس سے معاشرہ میں پولیس کا وقاراورامیج بلندہو‘عوام کی مدد سے ہی جرائم پیشہ عناصر کے قلع قمع کرنے میں مددملتی ہے۔

انہو ں نے موقع پر موجود پولیس افسران کو سخت تنبہہ کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی اور شائستگی کیساتھ پیش آئیں میرٹ پر مسائل حل کریں سائلین سے بدسلوکی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور سائلین کی درخواستوں پر ایف آئی آر درج نہ کرنے والے پولیس افسران کیخلاف کارروائی ہوگی۔انہو ں نے کہاکہ تمام ایس ایچ اوز کمیونٹی پولیسنگ پر اپنی توجہ مرکوز کریں جس سے جرائم کے تدارک میں مدد ملتی ہے‘تھانوں میں غیر قانونی حراست اور تشددہرگز برداشت نہیں کیاجائیگا۔ بعدازاں ڈی پی او نے ضلع خانیوال کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے شہریوں کے مسائل سنے او رمتعلقہ افسران کو ان کے فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں