ڈپٹی کمشنر خانیوال کا سینئر صحا فی چو ہدری خالد محمود کے چچا اور سسر کی وفات پر اظہار تعزیت

اتوار 12 جولائی 2020 20:45

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2020ء) ڈپٹی کمشنر آ غا ظہیر عباس شیرازی نے سینئر صحا فی ڈسٹر کٹ پریس کلب خانیوال کے سابق صدر چو ہدری خالد محمود کے چچا اور سسر کی وفات پر ان کے گھر آکر ان سے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے سینئر صحافی میاں ارشاد الحق کی وفات پر ان کے گھر جا کر اس کے صاحبزادگان عمیر ارشاد ،ہارون ارشاد اور عزیر ارشاد سے تعزیت کی اور ان کے درجا ت کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی ۔انہوں نے مر حوم کی گراں قدر صحا فتی خدما ت کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں