گھر کی چھت گرنے سے 3افراد زخمی

اتوار 12 جولائی 2020 20:45

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2020ء) گھر کی چھت گرنے سے 3افراد زخمی۔تفصیل کے مطا بق جٹالا ٹاون زیر تعمیر گھر کی چھت گرنے سی3 افراد زخمی۔ ریسکیو1122 نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیر والا منتقل کر دیا۔زخمیوں میںشہباز ولد نثار احمد۔

(جاری ہے)

ارشاد بی بی زوجہ نثار احمداور فرقان ولد عباس شامل ہیں ۔جبکہ دو موٹر سائیکلز میں تصادم دو افراد زخمی ۔تفصیل کے مطا بق نواحی علاقہ 123 ای آر کے قریب 2 موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو1122 نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں