خانیوال، شہریوں کو صاف ماحول کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر

اتوار 2 اگست 2020 20:25

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2020ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر عیدالاضٰحی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی لوکل گورنمٹس ضلع کو نیٹ اینڈ کلین رکھنے کے مشن کو عملی شکل دینے کیلئے عید کے دوسرے دن بھی صفائی آپریشن میں مصروف رہیں معمول کی صفائی کیساتھ آلائشیں اٹھاکر انہیں ٹھکانے لگانے کا کام کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سمیت ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران نے دوسرے دن بھی فیلڈ میں جاکر کام کی مانیٹرنگ کی۔ کام کے معائنہ کے دوران ڈپٹی کمشنر خود خانیوال اور جہانیاں شہر کے مختلف علاقوں میں پہنچے اور ہدایات دیں، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز شبیر احمد ڈوگر، بابر سلیمان بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ آلائشیں اٹھانے کے بعد دوسرے دن بھی سڑکوں پر ڈی انفیکشن سپرے لازمی کیا جائے۔ انہوں کہا کہ حکومت پنجاب نے سری پائے جلانے پر دفعہ 144 لگا رکھی ہے اس پابندی پر سختی سے عمل کرایا جائے، شہریوں کو صاف ماحول کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں