خانیوال، ضلعی انتطامیہ کا عید پر بہترین صفائی آپریشن، شہریوں کا خراج تحسین پیش

پیر 3 اگست 2020 17:15

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2020ء) ڈپٹی کمشنر آغاظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی لوکل گورنمنٹس نے عید پر مثالی صفائی آپریشن کرکے شہریوں کے دل جیت لئے، ڈپٹی کمشنر نے شاندار کارکردگی پر افسران اور صفائی اسکواڈز کو شاباش دی ہی جبکہ ضلع بھر کی سول، سوسائٹی ، سماجی شخصیات ، صحافیوں، شہریوں نے شاندار کارردگی پر ڈپٹی کمشنر اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

عید پر صفائی آپریشن بارے ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ پہلے اور دوسرے دن ضلع میں 26 ہزار 700 مویشی قربان کئے گئے لوکل گورنمٹس کے صفائی اسکواڈز نے ان ایام کے دوران 4 .568 میٹرک ٹن آلائشیں اٹھاکر ایس او پیز کے مطابق ٹھکانے لگا دیں - ترجمان کے مطابق عید صفائی آپریشن میں افرادی قوت کیساتھ 165 وہیکلز بھی استعمال کی گئیں جن میں ٹریکٹر ٹرالیاں ، لوڈر رکشوں سمیت دیگر بھی مشینری بھی شامل تھی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید بتایا کہ عید پر آلائشیں ڈالنے کیلئے شہریوں میں 39 ہزار 200 ویسٹ بیگز تقسیم کئے گئے وکل گورنمنٹس دفاتر میں قائم سیلز میں 197 شکایات موصول ہوئیں جن کا فوری ازالہ کیا گیاکام کے دوران صفائی فورس کو دونوں دن انتظامیہ کی جانب سے کھانا بھی فراہم کیا گیا۔ عید کے دونوں ایام میں آلائشیں اٹھانے کے بعد سڑکوں کی دھلائی اور ڈس انفیکشن سپرے کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے صفائی آپریشن میں تعاون پر شہریوں کے کردار کو بھی سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں