خانیوال، قانونی تقاضے پورے کئے بغیر پیٹرول پمپس اور شادی ہالز تعمیر کرنے اور چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ڈپٹی کمشنر

جمعرات 6 اگست 2020 16:30

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) ضلعی انتظامیہ نے بغیر اجازت پٹرول پمپس،میرج ہالز کی تعمیر پر کارروائی شروع کردی۔ ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے بغیر این او سی پٹرول پمپس کی تعمیر پر 3 مالکان کو 2 لاکھ، جبکہ 2 میرج ہالز کو سیوریج کا مناسب انتظام نہ کرنے پر 6 لاکھ روپے جرمانہ کردیا جبکہ ایک پمپ کی جگہ کا ریونیو ریکارڈ درست نہ ہونے اور قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر 2 میرج ہالز کے کیسز ملتوی کردیئے۔

اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اے ڈی سی آر اکرام ملک ، خانیوال میاں چنوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ہائی ویز و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پٹرول پمپس، میرج ہالز، ہائوسنگ سوسائٹیز اور نجی کالج کے قیام کیلئے 16 درخواستوں کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ مطلوبہ شرائط پر پورا نہ اترنے والے پمپ، میرج ہالز، ہائوسنگ سوسائٹیز کی تعمیر کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرنے پر ہی پٹرول پمپ کے قیام کی اجازت دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ میرج ہالز کے لئے این او سی جاری کرتے وقت پارکنگ کے لئے وسیع جگہ اور سیوریج کے انتظام کو مدنظر رکھا جائے منظور شدہ نقشہ کے بغیر تعمیر پٹرول پمپ اور میرج ہال ، ہائوسنگ سوسائٹی کو سیل کردیا جائیگا۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں