سیاسی حالات عجیب کروٹ لے رہے ہیں ،دسمبر تک اصل تبدیلی آئے گی،مخدوم جاوید ہاشمی
گزشتہ روز کی تقریر کے بعد عمران خان مائنس زیرو پر چلا گیا ہے،حکومت دفاعی پوزیشن پر آگئی ہے،مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے بنائی گئی ٹائیگر فورس کو سیاسی قوت بنا دیا گیا ہے،روپے کی قیمت کوڑیوں پر آچکی ہے، بزردست سیاستدان
پیر 19 اکتوبر 2020 20:51
(جاری ہے)
انہوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان نے گزشتہ روز تقریر کرکے خود کو مائنس زیر و کر لیا ہے ،ٹائیگر فورس مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے بنائی گئی تھی اس میں تمام جماعتوں کو حصہ لینے کا اعلان بھی کیا گیا تھا اس ٹائیگر فورس کو غیر سیاسی بنانے کا اعلان کیا گیا تھا ،اچانک ہی ٹائیگر فورس کو سیاسی قوت ہونے کا اعلان کر دیا گیا ،عمران خان مکمل ایکسپوز ہو چکا ہے ،عمران خان اپوزیشن کو لڑانے کی کوشش کررہے ہیں ،عمران خان تقریریں کریں گے اس کے علاوہ کچھ نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کی توہین کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ہے ،کیپٹن صفدر پر قتل کی دھمکی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ عمران خان لڑنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں وہ سب کچ چھوڑ کر بھاگنے کی کوشش کرے گا لیکن قوم اسے بھاگنے بھی نہیں دے گی،عمران خان قصہ پارینہ بن چکے ہیں مستقبل میں کیا ہوتا ہے ایک سیاسی نجومی بہتر بتا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دسمبر تک حالات تبدیلی ہوں گے اور اصل تبدیلی آئے گی جو کہ پاکستان کیلئے بہتری ہو گی،عمران خان ایک پٹا ہوا کھلاڑی ہے وہ سیاست میں بھی آکر پٹ چکا ہے اور پٹے ہوئے سیاستدان کے طور پر ریٹائرہو جائے گا۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ ملکی میڈیا غلام بن چکا ہے ہم ہی اسے آزاد کروائیں گے،ملک کے حالات انتہائی خستہ ہیں ،لوگوں کو کھانے کو نہیں ملتا،وقت آگیا ہے کہ انسان انسان کو کھائے گا،چوری ڈکیتی رک نہیں سکے گی،حالات انتہائی گھمبیر ہو چکے ہیں ،نواز شریف ،شہباز شریف،کیپٹن صفدر کو گرفتار کرکے حکومت کرنا کیا چاہتی ہی مہنگائی کم نہ ہوئی،حالات بد سے بد تر ہورہے ہیں ،مہنگائی پر کنٹرول نہیں ہے ،عمران ایک فوت شدہ ممی ہے جو حکومت چلا رہی ہے ۔جس وقت سے ہم ڈر رہے ہیں وہی وقت آنے والا ہے ،سیاسی حالات بہت ہی عجیب کروٹ لے رہے ہیں اب سیاسی بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے اس کا حل اپوزیشن نے پی ڈی ایم کا فورم بنا کر تشویشناک حالات کا حل تلاش کرنے کی کوشش کی ہے ،معاشی حالات سیاسی حالات سے بھی بد تر ہو چکے ہیں ،مہنگائی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے ۔ غیر ملکیا عداد و شمار بتا رہے ہیں کہ ملک میں ایک کروڑ کے قریب بے روزگار ہو چکے ہیں ،حکومت کوئی سنجیدہ اقدامات کرنے کو تیار نہیں ہے ۔قحط زدہ ممالک میں بھی اتنی مہنگائی نہیں ہوتی ہے ۔متعلقہ عنوان :
خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سمیت دنیا بھر میں شورکے نقصانات سے آگاہی کا عالمی دن25اپریل جمعرات کومنایاگیا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں رقص کا عالمی دن 29اپریل کو منایا جائے گا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا سے بچائو کا عالمی دن 25 اپریل جمعرات کومنایا گیا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈی این اے کا عالمی دن25اپریل جمعرات کو منایا گیا
کامیڈی کنگ منورظریف کی 48 ویں برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
معروف مزاحیہ اداکارکمال احمد رضوی کا 94 واں یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
بجلی چوری روک تھام اور میپکو نادہندگان کیخلاف کارروائی کیلئے کمیٹی کا اجلاس
پاکستان سمیت دنیا بھرمیں رقص کا عالمی دن 29اپریل کو منایا جائے گا
اردو ادب کے معروف ناول نگار اے حمیدکی 13ویں برسی 29اپریل کو منائی جائے گی
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا سے بچائو کا عالمی دن 25اپریل جمعرات کومنایا جائے گا
کامیڈی کنگ منور ظریف کی48ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈی این اے کا عالمی دن25اپریل جمعرات کو منایا جائے گا
خانیوال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت