ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد نے شہداء پولیس کے گھروں میں جاکر لواحقین کو عید کے تحائف پیش کیے، شہداء کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی، شہداء پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، انسپکٹر ناصر محمود،

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 24 جولائی 2021 12:10

ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد نے شہداء پولیس کے گھروں میں جاکر لواحقین کو عید کے تحائف پیش کیے، شہداء کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی، شہداء پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، انسپکٹر ناصر محمود،
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،محمد سرور نذیر) ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم،ڈی ایس پی جہانیاں غلام مرتضیٰ سیال کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد انسپکٹر ناصر محمود چوہدری نے چک نمبر 124 دس آر، چک نمبر 123 دس آر میں شہدا پنجاب پولیس اللہ رکھا شہید، شفاقت علی شہید سمیت دیگر شہدا کے گھروں میں جاکر لواحقین بچوں کو عید کے تحائف پیش کیے اؤر شہدا کی قبروں پر جاکر فاتحہ خوانی بھی کی، اس موقع پر انسپکٹر ناصر محمود چوہدری نے کہاکہ شہدا پنجاب پولیس ہمارے حقیقی ہیرو اور ماتھے کا جھومر ہیں، انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں