کسان بورڈ پاکستان تحصیل جہانیاں کا اجلاس۔کسان کارڈ کے اجراء کے طریقہ کار کو سہل بنانے کے لیے افسران سے ملاقات کرنے کا فیصلہ

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 24 جولائی 2021 12:17

کسان بورڈ پاکستان تحصیل جہانیاں کا اجلاس۔کسان کارڈ کے اجراء کے طریقہ کار کو سہل بنانے کے لیے افسران سے ملاقات کرنے کا فیصلہ
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،محمد سرور نذیر) کسان بورڈ پاکستان تحصیل جہانیاں کا اہم اجلاس زیرصدارت چوہدری ظفراللہ جٹ منعقد ہوا۔ اجلاس کا ایجنڈا جنرل سیکرٹری مہر صفدر حسین ڈھلوں نے پیش کیا اجلاس میں طے پایا کہ ممبران کسان بورڈ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت مظہر کلیم اور اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں بابر سلیمان چیمہ سے ملاقات کرکے کسان کارڈ کے اجراء اور کسانوں کو درپیش مسائل زیر بحث لائیں گے اور گورنمنٹ کی جانب سے ایف بی آر و دیگر اضافی ٹیکسز کےحوالے سے میپکو حکام سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کسان بورڈ پاکستان کی بہتری، کسانوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر بات ہوئی اجلاس میں معزز ممبران پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے اپنے علاقہ میں کسانوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں انکے ساتھ میٹنگ کریں اور ان کے مسائل سنیں اور مسائل کے حل کے لئے کسان بورڈ پاکستان کے پلیٹ فارم سے مسائل اعلی حکام تک پہنچا کر انکو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی اس موقع چوہدری ظفراللہ جٹ، چوہدری محمد اکرم جٹ، چوہدری عبدالخالق آرائیں، چوہدری ارشد گجر، چوہدری خالد بشیر آرائیں، چوہدری مقصود رندھاوا، مہر جمشید سیال، چوہدری عبدالرحمن جٹ، خان گل اعظم خان و دیگر عہدیداران موجود تھے

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں