ترقیاتی کاموں میں گاؤں کو نظر انداز کرنے پر سیاسی وفاداریاں تبدیل۔گاؤں 173 دس آر کی مختلف شخصیات نے پی ٹی آئی میں شمولیت کرکے خالد جاوید کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 26 جولائی 2021 17:03

ترقیاتی کاموں میں گاؤں کو نظر انداز کرنے پر سیاسی وفاداریاں تبدیل۔گاؤں 173 دس آر کی مختلف شخصیات نے پی ٹی آئی میں شمولیت کرکے خالد جاوید کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،محمد سرور نذیر) چوہدری خالد جاوید آرائیں رہنما تحریک انصاف و ٹکٹ ہولڈر پی پی 210 ، ایگزیکٹو ممبر صوبائی نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی پنجاب کے اعزاز میں چک نمبر 173 دس ار کے معززین کی طرف سے ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا پی ٹی آئی رہنما کا پرتپاک استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں معززین دیہہ نے اپنے پچھلے پندرہ سالوں میں بری طرح نظر انداز کئے جانے کا بتایا پندرہ سالوں سے ان چکوک میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا کچی سڑکیں کوئی سکول نہیں پانی کا کوئی منصوبہ نہیں محرومیوں کے مارے لوگ پھٹ پڑے اس موقع پر گاؤں کی مختلف شخصیات نے خالد جاوید کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چوہدری خالد جاوید آرائیں نے کہا کہ میں آپکی محرومیوں کے ازالے کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گا معززین میں چوہدری محمد ظہیر وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی جہانیاں سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں