بھارتی سرکار کی کشمیری بھائیوں کے ساتھ زیادتیاں قابل۔افسوس ہیں ۔ پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کےںساٹھ ہے ڈاکٹر سعید اعوان

Imran Malik عمران ملک پیر 2 اگست 2021 17:21

بھارتی سرکار کی  کشمیری بھائیوں کے ساتھ زیادتیاں قابل۔افسوس ہیں ۔ پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کےںساٹھ ہے ڈاکٹر سعید اعوان
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست2021ء) تنظیم پاکستانی کے سربراہ ڈاکٹر سعید اعوان نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے ناسور و دہشت گرد مودی کی مسلمان دشمن پالیسیوں پر درندہ صفت اور ظالم بھارت نے  5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کی صدا کو دبانے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے قانون میں تبدیلی کی اور اپنے آئین سے آرٹیکل 370 نکال دیا۔مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختمِ کر کے کرفیو نافذ کر دیا تھا اور کشمیریوں پر ظلم وبربریت کی انتہا کردی۔

آئیں ہم سب   سچے پاکستانی بن کر سیاسی،مذہبی،مسلکی،سماجی پرچموں کو چھوڑ کر صرف پاکستانی پرچم اور کشمیری پرچم لیکر کشمیری بھائیوں سے یکجھتی کے لئے کشمیریوں کے حق میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر کو مدنظر رکھتے ایس او پیز کے تحت یوم استحصال منائیں۔

(جاری ہے)

بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائیں۔ان نعروں کے ساتھ کشمیر بنے گا پاکستان،کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی،بھارت کی بربادی تک جنگ رہے گی،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،کشمیر ایک جنت ہےاورجنت نہ کسی کافر کو ملی ہے نہ ملے گی، کشمیر ہمارا ہے سارے کا سارا ہمارا ہے۔

اب وقت آگیا ہے کہ حکومت پاکستان تمام مسلم ممالک کے سربراہان کی مشترکہ کشمیر ایکشن کمیٹی بنائے۔اگر آج ہم نے انٹرنیشنل دہشت گرد مودی کو لگام نہیں دی تو کشمیریوں پر ظلم بڑھتا رہے گا۔بحثیت مسلمان بروز قیامت ہم اللہ کے سامنے جواب دہ ہوں گے۔ہمیں اپنی افواج پر ناز ہے۔ہم آئی۔ایس۔پی۔آر کی کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہیں کہ اس نے ہر موقع پر حقیقی ترجمانی کرتے ہوئے کشمیریوں پر ظلم کی حقیقی تصویر دنیا کو دکھائی اور مودی ناسور کی انتہا پسندی کی پالیسوں کو بے نقاب کیا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں