اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان کو بینڈ باجے کی دھنوں اور گل پاشی کے ساتھ دفتر سے رخصت کرنے کا منفرد انداز ۔

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر ہفتہ 18 ستمبر 2021 13:17

اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان کو بینڈ باجے کی دھنوں اور گل پاشی کے ساتھ دفتر سے رخصت کرنے کا منفرد انداز ۔
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2021ء) اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان کی شاندار کارکردگی پر ان کے تبادلہ کے بعد بینڈ باجے کی دھنوں کے ساتھ رخصت کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں بابر سلیمان چیمہ کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر محمد بابر سلیمان پر ریونیو سٹاف کی جانب سے دفتر سے گاڑی تک گل پاشی کی گئی قبل ازیں ملازمین اور شہریوں کی جانب سے گلدستے پیش کیے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں نے اپنی دو سالہ تعیناتی کے دوران ،ایمانداری میرٹ اور ، غریب پروری اور سٹاف کے ساتھ شفقت کی شاندار مثالیں پیش کی گئیں۔تحصیل کمپلیکس جہانیاں میں الوداع کرتے وقت تحصیلدار طاہر عباس خان کچھی۔ اراضی ریکارڈ آفیسر،
 محمد رضوان، انچارج لینڈ ریکارڈ سنٹر محمد وسیم، سید علی حسین، نذیر احمد گوندل، اختر فاروق، زاہد اقبال، رانا محمد ناصر طور، عدنان صفدر، قیصر علی، محمد عمران، رضوان ارشد، طلحہ سلیم ،ناصر ندیم فیصل سانگی اور غلام محمد بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سٹاف اور منتظمین کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر کا دور یاد گار دور رہا وہ جس طرح حلقہ کی خدمت کے لیے متحرک رہے اس پر شہریوں نے انھیں خراج تحسین پیش کیا اور انکی آفس سٹاف اور ماتحت عملہ  کے ساتھ انکی شفقت و رہنمائی ناقابل فراموش ہے سٹاف نے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان کو اشکوں کے ساتھ رخصت کیا

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں