چک نمبر 121/10R کے متوفی نمبردار چوہدری مختار علی سندھو کے فوت ہو جانے پر نمبرداری کی خالی سیٹ پر جلسہ عام

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر بدھ 6 اکتوبر 2021 18:02

چک نمبر 121/10R کے متوفی نمبردار چوہدری مختار علی سندھو کے فوت ہو جانے پر نمبرداری کی خالی سیٹ پر جلسہ عام
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ نے  چک نمبر 121/10R میں جلسہ عام کیا . اس سے قبل مساجد میں منادی کرائی گئی. جس کی وجہ سے  معززین کی کثیر تعداد نے جلسہ عام میں شرکت کی.

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ نے کہا کہ نمبرداری کے خواہشمند تمام امیدواران متوفی نمبردار مختار علی کے بیٹے ریاض احمد سندھو کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں.

ریاض احمد امیدوار نمبردار کو موقع پر سماعت کیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں نے عوام الناس سے دریافت کیا کہ ریاض احمد کے علاوہ کوئی امیدوار ہے تو سامنے آ جائے. تمام لوگوں نے ریاض احمد ولد مختار علی سندھو کی حمایت کی. اس موقع تحصیلدار جہانیاں طاہر عباس خان کچھی ، واصل باقی نویس اختر فاروق اور معززین علاقہ بھی موجود تھے.

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں