جہانیاں میں امن کمیٹی کا اجلاس اسسٹنٹ آمنہ احسان کی صدارت میں منعقد، ربیع الاول کے جلوس کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر جمعہ 8 اکتوبر 2021 17:21

جہانیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اکتوبر2021ء) امن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ منعقد ہوا. اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیا.اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی.

(جاری ہے)

خصوصی شرکت  اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جہانیاں علی رضا نے کی.
 اجلاس میں لائنز ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے بتایا کہ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے جلوس کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل ہیں.  اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ نے کہا کہ جلوس اور دیگر مذہبی تقریبات میں شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے، مشکوک افراد کے بارے میں فوراً انتظامیہ کو اطلاع کریں.

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں