گراں فروشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ سبزی و فروٹ منڈی پہنچ گئیں۔

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر پیر 11 اکتوبر 2021 13:15

گراں فروشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ سبزی و فروٹ منڈی پہنچ گئیں۔
 جہانیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2021ء) اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ  نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی جہانیاں رستم علی کے ہمراہ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا.صفائی ستھرائی کے معیار کا جائزہ لیا ، فروٹس اور سبزیوں کا معیار چیک کیا، سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروٹس اور سبزیوں کے ریٹس چیک کیے،اسسٹنٹ کمشنر آمنہ احسان نے اپنی نگرانی میں سبزی اور فروٹس کی نیلامی کرائی.

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پرچون ریٹ مناسب ہونے چاہیے تاکہ سبزی اور فروٹس عام آدمی کے دسترس میں ہوں، کوالٹی اور ریٹس پر کمپرومائز نہیں کیا جائے گا. اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جہانیاں علی رضا ، سپیشل برانچ جہانیاں  سرکل کے انچارج چوہدری سیف اللہ ،نادر علی رضوی اور سب انسپکٹر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی جہانیاں محمد ناصر مغل  بھی موجود تھے.

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں