رکن صوبائی اسمبلی پنجاب نشاط احمد خاں ڈاہا کی نماز جنازہ خانیوال میں ادا کر دی گئی

اتوار 24 اکتوبر 2021 18:40

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) رکن صوبائی اسمبلی پنجاب نشاط احمد خاں ڈاہا کی نماز جنازہ متصل گراؤنڈ دفتر ریسکیو 1122 مخدوم پور روڈ پرانا خانیوال میں ادا کر دی گئی ،نماز جنازہ روحانی پیشوا امیر جماعت اہلسنت پاکستان پیر مظہر سعید کاظمی نے پڑھائی نماز جنازہ میں صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی، ڈپٹی کمشنر خانیوال ظہیر عباس شیرازی ،ڈی پی او محمد علی وسیم، ممبران قومی اسمبلی احمد حسن دیہڑ، افتخار نذیر، چیئرمین ضلع کونسل محمد رضا سرگانہ، سید عابد امام شاہ،چیئرمین بلدیہ مسعود مجید، ڈپٹی سیکرٹری پی ٹی آئی جنوبی پنجاب مصدق شاہ، چئیرمین جدید فیڈز انڈسٹریز میاں جان محمد جاوید، صحافیوں میں انجم بشیر احمد ،قلز م بشیراحمد ،بائو محمد نسیم ، محمد سہیل خان ،مجتبیٰ خان ، محمد عبداللہ ملتزم ،ملک بابر حسین ،محمد خالد ،قیصر عباس ،سیاسی، سماجی کاروباری شخصیات، سرکاری افسران، ممبران ضلع کونسل، کونسلرز، سیاسی وسماجی عہدیداران و کارکنان، علماء اکرام وکلاکے اراکین، پی ٹی آئی ورکرز اور ضلع بھر کے شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

نشاط احمد خاں ڈاہا مرحوم ایم این اے ملتان احمد حسن دیہڑ کے برادر نسبتی اور چیئرمین بلدیہ خانیوال مسعود مجید کے ماموں تھے۔ نمازجنازہ کے بعد شہریوں نے لواحقین سے گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی ایم پی اے نشاط احمد خاں ڈاہا مرحوم کی قل خوانی 26اکتوبر بروز منگل00:10 بجے دن متصل دفتر ریسکیو 1122 گراؤنڈ خانیوال میں منعقد کی جائیگی۔ اجتماعی دعا 11:00بجے دن ہو گی۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں