سیاسی غیر یقینی صورتحال، ڈالر کی قیمت نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دئیے

اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہو کر 185 روپے کا ہو گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 31 مارچ 2022 17:37

سیاسی غیر یقینی صورتحال، ڈالر کی قیمت نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دئیے
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 31 مارچ 2022ء ) سیاسی غیر یقینی صورتحال، ڈالر کی قیمت نے پچھلے تمام ریکارڈ توٹ دئیے ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہو کر 185 روپے کا ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 185 روپے ہو گئی۔

جب کہ جب کہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 183 روپے 48 پیسے رہی۔ بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر مزید گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر183روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا تھا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں35پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 182.35روپے سے بڑھ کر182.70روپے اور قیمت فروخت182.45روپے سے بڑھ کر182.80روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں30پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 182.20روپے سے بڑھ کر182.50روپے اور قیمت فروخت182.70روپے سے بڑھ کر183روپے پر جا پہنچی ۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں2روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 198.50روپے سے بڑھ کر200.50روپے اور قیمت فروخت200.50روپے سے بڑھ کر202.50روپے ہو گئی اسی طرح1روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت238روپے سے بڑھ کر239روپے ہو گئی ۔جبکہ عالمی مارکیٹ میں 27ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1927ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مزید مہنگا ہو گیا ۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں750روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ31ہزار200روپے ہو گئی اسی طرح643روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ12ہزار483روپے پر جا پہنچی ۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں